ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اروندکیجریوال اس صدی کے سب سے جھوٹے انسان ہیں:شاذیہ علمی 

اروندکیجریوال اس صدی کے سب سے جھوٹے انسان ہیں:شاذیہ علمی 

Mon, 08 May 2017 03:03:24    S.O. News Service

نئی دہلی:7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی مشکلیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔عام آدمی حکومت میں وزیر کے عہدے سے برخاست کئے گئے کپل مشرا نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف اپنے باغیانہ تیور دکھانے شروع کردئیے ہیں اور ان پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کے سنگین الزام عائد کردیا ہے۔اس پورے معاملے پر بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال اس صدی کے سب سے بڑے جھوٹے انسان ہیں اور آج انہیں کے وزیر نے ان پر بدعنوانی کا الزام لگا کر یہ ثابت کر دیاہے۔شاذیہ نے کہا کہ کپل مشرا کو اتنے دن خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے تھا، کپل مشرا کی بیباکی کی بات کرتے ہوئے شاذیہ نے کہاکہ کپل مشرا ہیرو ہیں اور انہوں نے جو دیکھا ہے وہی کہا۔واضح رہے کہ کپل مشرا نے اروند کیجریوال پردو کروڑ روپے کیش لینے اور 50کروڑ روپے کا سودا کروانے کا الزام لگایا ہے۔بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی نے آگے بتایا کہ کمار وشواس کے ساتھ بھی تعلقات تلخ ہو چکے ہیں لیکن کمار وشواس نے خاموش بیٹھ کر اپنی اہمیت گرا دی ہے۔کپل مشرا وزیر کے عہدے پر رہتے ہوئے بھی ٹینکر گھوٹالہ کو لے کر اے سی بی گئے تھے، اب دیکھنا ہوگا کہ اس پورے معاملے پر اروند کیجریوال کیا کرتے ہیں۔


Share: